۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید سعید حسینی

حوزہ / کاشان کے امام جمعہ نے کہا: شہید چمران نے بحیثیت بسیجی استاد ثابت کیا کہ مغرب کا نظریہ باطل ہے اور دین سے ترقی و پیشرفت کی جا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے مسجد بقیۃ اللہ الاعظم (ع) کاشان میں منعقدہ اس ہفتہ کی نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ کی حکمت نمبر 28 کے مطابق سب سے اعلیٰ زہد وہ ہے جسے انسان، زاہد ہونے کے باوجود مخفی کرے۔

امام جمعہ کاشان نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ سب سے زیادہ پرہیزگار وہ ہیں جو حرام کام انجام نہیں دیتے اور دنیا سے بے رغبتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ایمان اور امید پر مبنی فرمان اور احکامات کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ مدارس دینیہ، یونیورسٹیز، سازمانِ تبلیغات اور ثقافتی اور ہنری اداروں کی توجہ معاشرہ میں ایمان اور امید پیدا کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کائنات کی عظیم ہستیوں یعنی حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی کی سادگی کے درس کو معاشرہ میں بیان کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے رہبر معظم کی تاکید پر مبنی آسان نکاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے معاشرے میں بعض افراد نے رہبر معظم کی تاکید اور حکم کے برعکس شادی جیسے انتہائی اہم دینی فریضہ کو سادگی اور آسان کرنے کے بجائے مشکل اور پُرتکلّف بنانے لگ جاتے ہیں جس سے معاشرتی اور عائلی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .